(یو این آئی) جموں و کشمیر میں سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر پانپور کے قریب ایک سرکاری عمارت میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی رپورٹ کے بعد سیکورٹی فورسز نے آج تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے
مطابق سیکورٹی فورسز نے پانپور واقع جموں وکشمیر صنعتی ترقی کے ادارے کی عمارت میں مشتبہ سرگرمیوں کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے پورے احاطے کا محاصرہ کر لیاہے۔